جمعرات 17 جون 2021 13:14
انڈیا کے ضلع اترپردیش کے شہر غازی آباد میں مسلمان شہری پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ’اشتعال انگیز‘ ٹویٹس کرنے پر انڈین اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹوئٹر انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی میں ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت پر پولیس نے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔
غازی آباد میں ’فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے‘ پر ٹوئٹر، کئی صحافیوں اور کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے ایک دن بعد بدھ کو ایک وکیل نے دہلی پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’سوارا بھاسکر، صحافی ارفعہ خانم اور آصف نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے ’واقعے سے متاثر ہو کر شہریوں میں نفرت پھیلانے کے لیے پراپیگنڈا شروع کیا۔‘
I’m ashamed. I’m ashamed of what happens in the name of our Gods.
Hindus in India and abroad.. who want every Muslim to constantly condemn terrorism in the name of Islam.. am I hearing your voices now when our Gods and our religion is being misused to justify this brutality?!? https://t.co/CmgCIUD1oN— Swara Bhasker (@ReallySwara) June 14, 2021