’انڈین وزیرخارجہ جے شنکرکی افغان طالبان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی‘

اتوار 27 جون 2021 14:44

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ’کسی چھوٹے لیول پر بات ہوئی ہو تو مجھے علم نہیں۔‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کی طالبان کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اتوار کو ملتان میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’جے شنکر دو مرتبہ گئے، لیکن ان کی طالبان کی قیادت کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔‘
صحافی کی طرف سے وزیر خارجہ کو قطر کے دارلحکومت دوحہ میں انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کی طالبان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا۔
سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’پہلی بات تو یہ ہے کہ طالبان کی قیادت نے اس بات کی نفی کی ہے۔ میری نظر سے ان کا جو بیان  گزرا ہے اس کے مطابق انہوں نے نفی کی ہے کہ جے شنکر کی ملاقات نہیں ہوئی۔ نیچے کے لیول پر ہوئی تو مجھے علم نہیں۔‘
وزیرخارجہ نے کہا کہ ’جے شنکر دو مرتبہ ضرور گئے ہیں، لیکن طالبان کی قیادت سے ملاقات نہیں ہوئی۔‘