انگلش ٹیم رواں سال پاکستان آئےگی، فواد چوہدری

فوٹو: ٹوئٹر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ان کی آج برطانوی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں سال اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ سال انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں فل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے کے بعد ہم نے کرکٹ کے لیے طویل انتظار کیا۔

متعلقہ خبریں