انگلش کھلاڑی کی شرٹ تحفہ کرنیکی ویڈیو انٹرنیٹ پرمقبول

فائنل اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان اتوار پیر کی درمیانی شب ہوگا

Your browser does not support the video tag.

یورو کپ 2020 کے دوسرے سیمی فائنل میں جیت کے بعد انگلش فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی میسن ماؤنٹ کی اپنی شرٹ مداح کو دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسن کیسے اچانک سے مداح کی جانب مڑے اور اپنی شرٹ ان کے حوالے کی، جس پر مداح کے چہرے کے ثاثرات ایسے تھے کہ وہ ایک دم،حیران رہ گئی اور جذبات میں والد کو گلے لگا کر رو پڑی۔

دیکھنے والوں نے سوشل میڈیا پر میسن کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ واضح رہے کہ یورو کپ 2020 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو ہرا کر 55 سال بعد یورو فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ تگڑی ٹیم اٹلی سے اتوار 11 جولائی، جب کہ پاکستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو دیکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں