انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی اسکواڈ کااعلان رواں ہفتے ہوگا

Pakistan-Team

فوٹو: اے ایف پی

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔

قومی ٹیم پی ایس ایل کے اختتام پر انگلینڈ روانہ ہوگی۔ دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم رواں ہفتے اسکواڈ کا اعلان کریں گے

انگلینڈ کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان پہلے کیا جائے گا۔