انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا، میزبان ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، فخر زمان 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

مزید جانیے: پہلا ون ڈے، پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 141رنز پر ڈھیر

انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی، فل سالٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور زیک کراؤلی کے درمیان 120 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی، ملان 68 اور کراؤلی 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ثاقب محمود کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویڈیو: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کے اہم اعداد و شمار

انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 10 جولائی جبکہ تیسرا میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں