انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلےون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ

Ben Stokes

فوٹو: کرک انفو ٹویٹر

میزبان انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پہلا ون ڈے کارڈف میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سعود شکيل ڈيبيو کريں گے اور صہيب مقصود کی 5سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انگلينڈ ميں اچھی کرکٹ کھيلتے ہيں۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 53 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضون، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، حارث روؤف۔

کپتان بین اسٹوک، بریڈن کارس، زیک کرولی، لیوس گریگوری، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، فل سالٹ، جان سمپسن ، جیمز ونز۔