انگلینڈ یوروکپ کےفائنل میں اٹلی کےمدمقابل آئےگا

فوٹو: ٹوئٹر

انگلینڈ نے یوروکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو 1-2 گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گزشتہ روز انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان یوروکپ کا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا اسکور 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں انگلش ٹیم کےکپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر 104 منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلينڈ کی فتح پر لندن سميت مختلف شہروں ميں بھرپور جشن منايا گيا جبکہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

انگلش ٹیم کو پیر کے روز یوروکپ میں سابق عالمی چیمپئین اٹلی کے مدمقابل آئے گی۔

اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

یاد رہے کہ اٹلی اب تک 10 مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں حصہ لےچکا ہے جبکہ چار مواقعوں پر فائنل میں پہنچا ہے تاہم اٹلی نے واحد یورپی چیمپین شپ کا ٹائٹل 1968 میں جیتا تھا۔ اسی طرح سن 2000 اور 2012 میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کےلیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دی جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں