
فوٹو: ٹویٹر
وفاقی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں او اور اے لیول کے طلباء کو ان کے مساوی سرٹیفکیٹ آن لائن مل سکتے ہیں۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ درخواست جمع کرانے، فیس کی ادائیگی، تصدیق اور سرٹیفکیٹ کے اجراء کو عید کے بعد 100 فیصد آن لائن منتقل کردیا جائے گا۔
IBCC Updates:
On direction of Federal Minister for Education & Professional Training @Shafqat_Mahmood
after Eid, Equivalence process will be 100% online
Application submission, Fees payment, Verification, Certificate Issuance will be online
No need to visit bank, courier, IBCC pic.twitter.com/1rDjf1hQIl— Ministry of Federal Education/ProfessionalTraining (@EduMinistryPK) May 5, 2021
طلباء کو بینک، کورئیر سروس یا یہاں تک کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نہیں جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اے اور او لیول کے طلباء کو پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے مساوی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔ دستاویزات کے جلد اجراء سے طلباء کو میڈیکل اور پروفیشنل کالجوں میں درخواست دینے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ خبریں