اولمپکس گیمزمیں شرکت کرنےکا خواب پوراہوگیا، ماحور شہزاد

کوشش ہےبہتر کارکردگی کامظاہرہ کروں

اولمپکس گیمز میں رسائی حاصل کرنے والی بیڈ منٹن کی قومی چیمپئن ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ اولمپک کھیلنا میرا خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے۔ اب کوشش ہے کہ اولمپک مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

سماء کے پروگرام نیادن میں گفتگو کرتے ہوئے قومی بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے کہا انکا ویک پوائنٹ ڈیفنس ہے جس پر محنت کررہی ہیں، کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث صرف کوچ کے ساتھ پریکٹس کرسکیں۔

ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اور قرنطینہ کی وجہ سے ایک خوف ہے کہ اولمپک مِس نہ ہو تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا جس کے باعث آج اس مقام پر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو پاکستان کا دستہ اولمپک میں شرکت کےلیے روانہ ہوگا، وویمز سنگلز میں 41 پلیئرز مدمقابل آئیں گی تاہم ڈراز آنے کے بعد مخالفین کےخلاف تیاری کا زیادہ اچھا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اولمپک گیمز رواں سال 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں