اولیول امتحان کی تاریخ کااعلان کردیا گیا

فائل فوٹو

حکومت پاکستان کی جانب سے او لیول کے امتحانات کیلئے برٹش کونسل کو این او سی جاری کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ او لیول کے خصوصی امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک ہوسکیں گے اور امتحانات کے بعد او لیول کے طلبا ستمبر سے اے لیول یا ایف اے، ایف ایس سی میں داخلے لے سکیں گے۔

اپنے بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جولائی میں او لیول امتحانات کے انعقاد کی مثال نہیں ملتی۔ جولائی میں امتحانات لینے پر کیمبرج کے شکر گزار ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ کرونا کی وبا نے زندگی کے تمام شعبوں خاص طور پر تعلیم میں بے پناہ مشکلات پیدا کی ہیں۔ تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے ہم مشکل فیصلے لے رہے ہیں، ہر فیصلے کے فائدے اور نقصان ہوتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک طلبا کی دلچسپی اور فلاح و بہبود ہمیشہ اہم ہے۔

جمعہ کو برٹش کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امتحابات کیلئے تمام ضروری ضوابط پر عمل کیا جائے گا اور طلبا کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ امتحابات کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، جہاں سماجی فاصلہ اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جا سکے۔

کیمبرج او لیول کیلئے درج ذیل مضمون کا امتحان لیا جائے گا۔
انگلش
میتھ
بائیو لوجی
کیمسٹری
فیزکس
اکاؤنٹنگ
بزنس اسٹیڈیز
اکانومکس
کمپیوٹر سائنس

آئی جی ایس سی ای کیلئے مندرجہ ذیل مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔
انگلش
ریاضی
بائیو لوجی
فزکس
کیمسٹری

منتخب کیے گئے مضمنون کا امتحان ملٹی پل چوائس کے سوالات کے ذریعے لیا جائے گا، جس کا دورانیہ 60 منٹ ہوگا۔ ان امتحانات میں پرائیویٹ امیدوار بھی حصہ لے سکیں گے۔ امتحانات کا حتمی ٹائم ٹیبل جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم کی جانب سے مئی اور جون میں او لیول اور اے لیول امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں