اوکاڑہ: وین کی گاڑی کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق

Accident

اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں اخترآباد کے قريب تيز رفتار وين کی گاڑی کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں وکيل سميت 3افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تينوں افراد دیپالپور سے لاہور ہائی کورٹ جا رہے تھے۔

جاں بحق افراد ميں سرور، ايڈوکيٹ یونس اور حسین شامل ہیں۔

ریسکیو عملے نے زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں