ايل ڈی اے ہاؤسنگ ايکٹ پر تحریک التواء جمع

Naeem Ashraf Butt Art Final

پنجاب اسمبلی کی رکن سمیرا کومل نے سماء کی خبر پر ايل ڈی اے ہاؤسنگ ايکٹ پر تحریک التواء جمع کرادی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی نے سمیرا کومل نے اپنی درخواست میں کہا کہ ايل ڈی اے ہاؤسنگ ايکٹ کے رولز ميں ترميم سے اربوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی جبکہ سوسائٹی مالکان کو فائدہ پہنچانے کےلیے اپارٹمنٹس، پارکس، قبرستان اور کمرشل ايريا کو ڈبل کرنے کی اجازت دی گئی۔

خاتون رکن اسمبلی نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اہم موضوع کو ايوان ميں زير بحث لايا جائے۔

اس سے قبل سماء نے 8جون کو خبر دی تھی کہ ايل ڈی اے ہاؤسنگ ايکٹ ميں ترميم سے سوسائٹی مالکان کو فائدہ پہنچانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سوسائٹيز کے اپارٹمنٹس، پارکس اور قبرستان کی لازمی شق ميں ترميم کرتے ہوئے کمرشل ايريا کو ڈبل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ايل ڈی اے پرائيويٹ ہاؤسنگ ايکٹ کے رولز ميں تبديلی

سرکاری دستاويزات کے مطابق جون 2020 ميں پنجاب حکومت نے ايکٹ ميں ترميم کی جس کے تحت ہر سوسائٹی ميں 20فيصد رقبہ اپارٹمنٹس اور 3سے 5مرلے کے پلاٹس کے ليے لازمی رکھنے کی شق ميں ترميم کرکے لفظ “يا” کا اضافہ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ترمیم کے بعد سوسائی مالکان کو اختيار ہوگا کہ وہ چاہيں تو اپارٹمنٹس بنائيں يا پھر پانچ مرلے کے پلاٹس بنا کر فروخت کرديں۔

متعلقہ خبریں