ايکسپو سينٹر کراچی ميں کرونا ويکسی نيشن سينٹر قائم

Expo Center

سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیا۔

ويکسی نیشن سينٹر وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدايت پر قائم کيا گيا جہاں يوميہ 30ہزار افراد کو مفت ويکسين لگائی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 48ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل حال میں 5 روز کے اندر سینٹر قائم کیا گیا۔

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسزکی شرح 8.54 فیصد پر پہنچ گئی

گزشتہ سال کرونا کیسز میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے ایکسپو سینٹر کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا تھا۔ کیسز میں کمی آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر کو بند کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں سے 56 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ کرونا کے 4 ہزار 109 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 60 اموات، خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 24، اسلام آباد میں 4، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں