جمعرات 25 فروری 2021 14:41
آسٹریلیا کے بیابان میں گھومنے والی ایک جنگلی بھیڑ پر لدی 35 کلوگرام وزنی اون ہٹا لی گئی ہے جو پانچ سال کے عرصے میں اس کے جسم پر جمع ہوئی تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق باراک نامی اس بھیڑ کا جسم سالوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث مٹی اور گرد سے اٹ چکا تھا اور یہ مقامی افراد کی نظروں سے اوجھل رہی۔
مزید پڑھیں
ایڈگر مشن فارم سینکچوری نامی جانوروں کی پناہ گاہ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ’اس بھیڑ کو کٹورین سٹیٹ کے ایک جنگل میں پایا گیا اور میلبورن شہر کے شمال میں واقع پناہ گاہ لے جایا گیا۔‘
پناہ گاہ کی بانی پیم آہرن نے آسٹریلیوی خبر رساں اداے نائن نیوز کو بتایا کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ اُون کی اس موٹی تہہ کے نیچے واقعی ایک زندہ بھیڑ تھی۔
اس بارے میں اندازہ لگاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’اس بھیڑ کا اونی کوٹ تقریباً پانچ سال سے نہیں اتارا گیا تھا۔‘

اتنے وزن میں زندہ رہنے کے باوجود باراک ورلڈ ریکارڈ نہ قائم کر سکا۔ فوٹو: اے ایف پی