آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

حکومت نے 3 فیصد ٹیکس واپس لے لیا

حکومت اور آئل ٹینکر ایسویسی ایشن میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے عہدے داروں نے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بات چیت کا ایک فورم بنا دیا ہے۔ افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

 اس موقع پر ایسوسی ایشن ممبر تاج محمد آفریدی نے کہا کہ حکومت نے 3 فیصد ٹیکس واپس لے لیا ہے۔ حکومت سے لانگ روٹ آئل ٹینکرز کی اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکم اور ود ہولڈنگ ٹیکس کو 3.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردیا جائے۔

متعلقہ خبریں