آئندہ اسمگلنگ سامان برآمد ہوا ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہونگے، کسٹم

Drugs Smuggling

فوٹو: ٹوئٹر

کسٹم حکام نے ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ ڈیوٹی افسران کے لیے وارننگ لیٹر جاری کر دیا۔

وارننگ لیٹر کے مطابق آئندہ اسمگلنگ سامان برآمد ہوا تو متعلقہ ڈیوٹی افسران ہی ذمہ دارہوں گے۔

لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان سے بھرے کنٹینرز بھی برآمد ہوئے۔ ضبط 4 کنٹینرز سے 30کروڑ روپے سے زائد کا سامان برآمد ہوا جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اسمگلنگ کا سامان فیصل آباد ٹرکوں کے ذریعے منتقل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سامان کیسے پنجاب، سندھ اور کے پی پہنچ رہا ہے؟ اس متعلق کسٹم کولیکٹر نے کسٹم حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بلوچستان سے لاہور تک درجنوں کسٹم چوکیاں قاءم ہیں لیکن پھر بھی اسمگلنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں