اگرکمزوری دکھائی گئی توتاریخ معاف نہیں کریگی
مسلم لیگ نون کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آگے بڑھ کر کشمیراور فلسطین کا مقدمہ آگے بڑھ کر لڑنے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تجویز دی کہ آئندہ جمعہ يوم القدس کے طور پر منايا جائے، اگر فلسطین کے معاملے پرکمزوری دکھائی تو تاريخ معاف نہيں کرے گی۔
شہباز شریف نے فلسطين کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام آج تک نہیں ہوسکا، اسرائیل، بھارت کے ظلم اور بربریت میں بہت مماثلت ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پرحملے کررہی ہے، فلسطینیوں پر جو ظلم ہورہا ہے کسی سے ڈھکاچھپا نہیں۔
اسرائیلی مظالم: وزیراعظم کی جمعہ کویوم احتجاج منانےکی ہدایت
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، مسجد اقصیٰ میں جو اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد109ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےخلاف جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کےلیے تیاری کی ہدایت کی تھی۔
متعلقہ خبریں