آئين ميں تبديلی پارليمنٹ کااختيارہے،گیلانی

حکومت کےتمام حربے ناکام

سينيٹ اليکشن میں پی ڈی ایم کےامیدواريوسف رضا گيلانی حمايت کےلئےاپوزیشن لیڈرشہبازشريف سے ملنےاحتساب عدالت پہنچے۔اپوزيشن ليڈر نےپی ڈی ایم امیدوارکوبھرپور حمايت کا يقين دلاديا۔يوسف رضا گيلانی نے کہا کہ حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے،آئين ميں تبديلی صرف پارليمنٹ کا اختيارہے۔

 لاہورمیں بدھ کوپاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما اور سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شريف سےملنےاحتساب عدالت پہنچ گئے اورحمايت کا شکريہ ادا کيا۔

یوسف رضاگیلانی نےکہا کہ سينيٹ اليکشن سے پہلے ہی سرپرائز ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے پيچھےپڑی رہی کہ وہ نااہل ہوجائیں مگر ناکام ہوئے تاہم اب ان کی کوشش ہے کہ آئين کو تبديل کرديں۔

سینیٹ میں پی ڈی ایم کے امیدوار نے کہا کہ ہميں آئين کے مطابق چلنا چاہيےاورغيرآئينی اقدام جمہوريت کےليےخطرہ ہوگا۔

يوسف رضا گيلانی کا کہنا تھا کہ عوام تبديلی چاہتے ہيں اورضمنی اليکشن ميں جيت کےاثرات سينيٹ اليکشن ميں بھی نظرآئيں گے۔

متعلقہ خبریں