ہفتہ 3 جولائی 2021 10:06
خلیج میکسیکو کے سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اور لوگ پانی میں سے لپکتے شعلوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیوز بنا لیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جزیرہ نما یوکاٹن میں جمعے کی صبح لگنے والی آگے کے حوالے سے آئل کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرتی گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے آگ لگی۔
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلے پانی کے اندر سے باہر نکل رہے ہیں اور آتش فشاں کے لاوا سے مشابہہ لگ رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین ’آئی آف فائر‘ کہہ رہے ہیں۔ یہ آگ آئل پلیٹ فارم پیمیکس کے قریب لگی ہے۔
پیمیکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آگ پانچ گھنٹے سے زائد تک لگی رہی۔
آئل کمپنی کے ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ آئل پلیٹ فارم کے لیے گیس کی پائپ لائن پانی کے اندر سے گزاری گئی ہے جو پلیٹ فارم کو کُو مالوب زاپ سے جوڑتی ہے۔
کُو مالوب زاپ میکسیکو کی خلیج کے جنوری کنارے کے قریب واقع ہے۔
Sobre el incendio registrado en aguas del Golfo de México, en la Sonda de Campeche, a unos metros de la plataforma Ku-Charly (dentro del Activo Integral de Producción Ku Maloob Zaap)
Tres barcos han apoyado para sofocar las llamas pic.twitter.com/thIOl8PLQo
— Manuel Lopez San Martin (@MLopezSanMartin) July 2, 2021
پیمیکس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پروڈکشن کے کام پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر آگ لگی جس کو صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

آگ تقریباً پانچ گھنٹے تک جلتی رہی (فوٹو: سکرین گریب)