آبی ذخائرمیں پانی کی قلت، بجلی کی پیداوار میں کمی

ISB Rawal Dam spillways

اسلام آباد کے راول ڈیم کی تصویر: فوٹو: آن لائن

ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی آگئی۔

تربیلا انتظامیہ نے وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھ کر آگاہ کیا جس میں کہا گیا کہ تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 1460 میگاواٹ کم ہوگئی ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1449 فٹ ہے۔ ڈیم کی سطح 1443 فٹ ہوئی تو مزید 350 میگا واٹ بجلی کم ہو جائے گی اور اگر پانی 1437 فٹ ہوا تو باقی 2510 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائے گی۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 3 فٹ یومیہ کم ہو رہی ہے اور صورتحال برقرار رہی تو ہدف کے مطابق بجلی کی پیداوار ممکن نہیں رہے گی۔

تربیلا انتظامیہ نے پاور یونٹ بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔