آج کی اہم خبر:بلاول اورمریم جاتی امرا میں ملاقات کرینگے

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

پی پی چیئرمين بلاول بھٹو زرداری اور مريم نواز کے درمیان آج جاتی امرا میں ملاقات ہوگی۔

پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پراڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

فریال تالپور کے حلقے میں کتے نے 5 سالہ بچی کو کاٹ لیا۔ بچی کی آنکھ متاثر ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ ميں جسٹس آفتاب احمد نے ريمارکس ديئے تھے کہ جس ایم پی اے کے حلقے میں کتے نے کسی کو کاٹا اس کی رکنیت معطل ہوجائے گی۔

حمزہ شہباز کے مچلکے احتساب عدالت میں جمع ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن میں شرکت کیلئے آنے والے کرس گیل کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے میچز میں شرکت کرنے کے بعد واپس ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے

متعلقہ خبریں