آج کی اہم خبر:کراچی میں ملازمہ ساتویں منزل سے گرکرجاں بحق

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ ميں اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد بار کونسل نے وکلا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی چیلنج کی تھی۔

ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ میں پاکستان کی تعریف

کراچی ميں کینٹ اسٹیشن کے قریب عمارت کی ساتویں منزل سے گر کر ملازمہ جان سے گئی۔

پاکستان سپر ليگ ميں ايک دن کے آرام کے بعد آج پھر سنسنی خيز مقابلے۔ قلندرز اور سلطانز کے درميان زور کا جوڑ پڑے گا، جب کہ پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈیٹر سے مقابلہ ہوگا۔

وزيراعظم عمران خان کا آج دورہ لاہور متوقع ہے۔ وزيراعلیٰ پنجاب سميت اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

اورنگی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آج آپریشن شروع ہوگا۔ کشمیری محلہ کے اطراف تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق لودھراں سے مارچ کی شکل ميں بہاولپور جائينگے اور خطاب کريںگے۔

متعلقہ خبریں