آسٹریلیا میں جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد دو سکائی ڈائیورز ہلاک

اتوار 27 جون 2021 13:38

آسڑیلیائی سیفٹی بیورو اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

آسڑیلیا میں سکائی ڈائیونگ کرنے والے انسٹرکٹر اور ان کے ساتھی جہاز سے چھلانگ لگانے والے تھے، لیکن وہ اس سے پہلے ہی جہاز سے گر گئے اور آسمان سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی سے دو گھنٹے کے دوری پر واقعہ گولبرن کے مقام پر ہونے والے حادثے کے بعد ہوائی جہاز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ’دو پیرا شوٹرز طیارے سے گر کے ہوائی اڈے  پر رن وے کے قریب گرے یقینا وہ بچ نہیں سکتے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ ماہر سکائی ڈائیور اور ان کے ساتھی کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے، ہمارا دل لواحقین کے ساتھ ہے۔‘
آسڑیلیا کے سیفٹی بیورو اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔