آغا سراج درانی کےوکلاکی جانب سےوارنٹ کےاجرا سےمتعلق درخواستیں دائر

Agha Siraj Case Khi Pkg 04-11 ZOHAIB

فائل فوٹو

اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے وارنٹ کے اجرا سے متعلق درخواستيں دائر کر دی گئيں۔

پیر 24مئی کو سندھ ہائيکورٹ ميں دوران سماعت عدالت نے ريمارکس ديے کہ تفصیلی فیصلے کی ضرورت نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست دوبارہ سننے کی ہدایت کی ہے۔ ابھی چھٹیاں آجائیں گی آپ لوگ دلائل مکمل کرلیں۔

ملزمان کے وکلا نے وارنٹ کے اجرا سے متعلق درخواستیں دائر کر دیں۔ وکلا کے مطابق ریفرنس دائر ہونے تک وارنٹ جاری نہیں ہوا تو نیب کورٹ ضمانتی مچلکے منظور کرسکتی ہے۔ ریفرنس کے کچھ ملزمان کا ریفرنس دائر ہونے تک وارنٹ جاری نہیں ہوا تھا۔

درخواست کے مطابق ان ملزمان کو ماتحت عدالت میں مچلکے جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

درخواستوں پر نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر ديے گئے۔ نیب پراسیکیوٹر کو اسلام آباد سے پیپر بک منگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بعد ازاں سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں