آڈیو لیکس: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس طرح کا سکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ زیر غور آئے گا اور اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
اجلاس میں سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ ان کے علاوہ اجلاس میں خارجہ، داخلہ، اطلاعات، خزانہ اور دفاع کے وزرا بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ’آڈیو لیکس بہت اہم معاملہ ہے، اس کا میں نوٹس لے رہا ہوں۔
’میں ایک اعلٰی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں جو اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
شہباز شریف نے نے آڈیو لیکس کو سکیورٹی لیپس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد باہر سے پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کون آئے گا؟
یہ میری بات نہیں پاکستان کی عزت کی بات ہے۔ اس طرح کا سکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔