آکسیجن خرید کر بانٹیں، راکھی ساونت کا کنگنارناوت کو مشورہ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا جی آپ دیش کی سیوا کریں، آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں، تھوڑا آکسیجن خریدیں اور لوگوں میں بانٹیں کیوں کہ ہم بھی یہی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے درخواست کی کہ بھارت کے شمشان گھاٹ میں مردے جلانے کے لیے جگہ نہیں ہے، برائے مہربانی ماسک پہنو اور خود کو بچاؤ۔

متعلقہ خبریں