اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٖفوٹو: ٹوئٹر

اٹلی کی ٹیم سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئین اسپین کو شکست دیکر یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

گزشتہ روز اٹلی اور اسپین کے درمیان یوروکپ کا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا اسکوار 1-1 گول ست برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔

میچ کا فیصلہ پينالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا جس میں اٹلی نے اعصاب شکن مقابلے میں اسپین کو 2-4 سے شکست دیکر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی نے سال 2012 میں پولینڈ اور یوکرین کی میزبانی میں کھیلے گئے یوروکپ میں اسپین نے اٹلی کو 0-4 گول سے شکست دی تھی جبکہ اٹلی نے بدلہ چکاتے ہوئے 2021 کے یورو کپ کے سیمی فائنل میں اسپین کو شکست دے ڈالی ہے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کےلیے اسپین کو فیورٹ قرار دی جارہا تھا تاہم ناقابل شکست اٹلی نے اسپینش کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی۔

متعلقہ خبریں