اٹک: چوری ہونے والا بیل برآمد، 2ملزمان گرفتار

مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے

Your browser does not support the video tag.

اٹک پولیس نے چوری ہونے والا قربانی کا بیل برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 5 جولائی کو فتح جنگ کے علاقہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اجتماعی قربانی کے لیے گل جہاں نامی شخص نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر ایک لاکھ 40ہزار روپے کا بیل خریدا اور گھر کے باہر لاکر باندھ دیا۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بیل اپنی جگہ سے غائب تھا۔

فتح جنگ پولیس نے اطلاع پر بیل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرکے دوران تفتیش 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بیل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عید کے دنوں میں مختلف علاقوں سے مویشی چوری کرکے منڈی میں فروخت کرنے کے ماسٹر مائینڈ ہیں۔

ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ تحت دو مقدمات مزید درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں