اپنی سالگرہ پروکی پیڈیا کیلئےہانیہ عامرکاخاص پیغام

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامرآج اپنی 24ویں سالگرہ منارہی ہیں لیکن اس خوشی کے ساتھ ایک پریشانی بھی شامل ہے۔

ہانیہ کی پریشانی کی اصل وجہ وکی پیڈیا پروفائل پر ان کی تاریخ پیدائش کا غلط اندراج ہے۔

گزشتہ روز انسٹا اسٹوریز پرہانیہ نے اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ” لیڈیز اینڈ جینٹلمین، میں نے ایک چھوٹی سی اناونسمنٹ کرنی تھی میری سالگرہ 11 نہیں 12 فروری کوہوتی ہے ”۔

ہانیہ نے وارننگ دی کی جس انسان نے بھی میری سالگرہ کی غلط تاریخ لکھی ہے اسے اللہ ضرور پوچھے گا۔

اداکارہ نے مداحوں پر یہ بھی واضح کیا کہ انہیں سالگرہ پر فضول قسم کے پیغامات نہ بھیجے جائِیں ورنہ وہ پریشان ہوجائیں گی۔