اپوزیشن کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے پر خوشی ہے، شہبازگل

آئندہ الیکشن میں ووٹنگ الیکٹرانک مشین سے ہی ہوگی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں سے کسی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو اس پر ہمیں خوشی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر رابطہ سب کا رہنا چاہیئے اور اللہ نہ کرے کہ رابطہ ٹوٹے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے سب کے ہونے چاہیئے کیونکہ وہ ہمارے ملک کا حصہ ہیں اور میں بہت سے ن لیگی دوستوں کو جانتا ہوں جو باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ آئندہ الیکشن جیتیں یا ہاریں لیکن ووٹنگ الیکٹرانک مشین سے ہی ہوگی اور الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرنے والے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کا 95فیصد ووٹ عمران خان کا ہے اور ہمیں پتہ ہے باہر “پٹواریوں” کی کمی ہے اس لیے ن لیگ الیکشن گلو بٹوں کے زور پر جیتنا چاہتی ہے اور ایسا نہیں ہوگا۔

شہباز گِل نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کے مسئال کا ادراک ہے اور احسن اقبال اوور سیز پاکستانیوں سے نفرت نہ کریں۔ ن لیگ نے ایسے فیصلے نہیں کیے جس سے انہیں مشکل ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو لندن ميں بيٹھا کر اليکشن لڑوا سکتے ہيں جو کہ دنیا کا سب سے بڑا فراڈیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں آچکا ہے اب پاکستان بدل کر رہے گا۔ وزیراعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں اور اخراجات بھی خود اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں