اہم خبر:بجٹ2021-22منظور، وزیراعظم آج پارلیمان کواعتماد میں لیں گے

News-Outlook_urdu-version

بدھ 30جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان آج بجٹ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرینگے اور پارلیمان کو اعتماد میں لیں گےجبکہ ملک کے معاشی حالات اور قومی سلامتی پر پالیسی بیان دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے بجٹ منظور کرواليا، فنانس بل کی تحريک کے حق ميں 172 جبکہ مخالفت ميں 138 ووٹ پڑے۔ اپوزیشن کی تیس ترامیم مسترد ہوئيں، وزيراعظم عمران خان نےاجلاس میں شرکت کی۔

ملک ميں کرونا سے مزيد 27 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات 22 ہزار 281 ہوگئيں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 979 کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کيسز کی شرح 2.32 فيصد رہی۔

وزارت صحت کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق مويشي بيچنے ہيں تو کرونا ويکسين لگوانی ہوگی، مويشی منڈی انتظاميہ کو ايس او پيز پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ميں يکم جولائی سے ايک ماہ کيلئے اسکولوں میں گرميوں کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کردیا جائے گا۔

بجٹ 2021-22 کے پاس ہوتے ہی حکومت نے يکم جولائی سے پيٹروليم مصنوعات 6 روپے فی ليٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا، اوگرا نے سمری ارسال کردی حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

کينيڈا کے صوبے برٹش کولمبيا ميں ہيٹ ویو کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 233 ہوگئی۔ درجہ حرارت 47 ڈگری سينٹی گريڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کرونا وائرس،