اہم خبر:سندھ میں پرائمری اسکولز آج سے کھل گئے

News-Outlook_urdu-version

پیر 21جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت گرانے کی مہم میں تیزی لاتے ہوئے 19جولائی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی فوجيوں نے مقبوضہ وادی کو کھلی جيل بنايا ہوا ہے، لاکھوں کشمیری شہید کردیے گئے ہیں۔ امریکا کے حوالے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امريکا کو افغانستان سےانخلا سے پہلے سياسی تصفيہ کرنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی افغانستان میں جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، نائن اليون کے بعد يورپ ميں مسلمانوں کے خلاف نفرت ميں اضافہ ہوا۔

جماعت اسلامی نے امريکا کو اڈے دينے کے معاملے پر ماضی ميں کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لانے کا مطالبہ کرديا۔

سندھ سمیت کراچی میں پرائمری اسکولز آج سے کھل جائیں گے۔

ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 907 کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 اموات ریکارڈ کی گئی۔ کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد شرح ریکارڈ ہوئیں۔

پاکستان سپر ليگ کی فائنل فور لائن اپ مکمل، پہلے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس میں اسلام آباد يونائيٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پہلے کواليفائر ميچ ميں ٹکرائيں گی جبکہ ايليمينيٹر ون ميں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا جوڑ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں