اہم خبر:سپريم کورٹ کروناازخودنوٹس کیس کی سماعت کریگا

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

سپريم کورٹ ميں کرونا از خود نوٹس کیس 5 مئی کو سماعت کیلئے مقرر۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کا حتمی نتيجہ روک ديا۔ مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر، تمام اميدواروں کو نوٹس جاری۔

کرونا کے باعث 146 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اين سی او سی کے سخت فيصلے۔ يوم علی پر کوئی جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ، کرونا کے مزيد 2 ويری انٹس کی بھی تصديق۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری۔

کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون رہے گا۔ لاہور میں تمام بازار  بیکریاں بھی بند ہونگی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار۔ آج مزید بارشوں کا امکان ہے۔ کیا بادل کراچی کا بھی رخ کریں گے؟۔

وزيرصحت پنجاب ڈاکٹرياسمين راشد آج اہم پريس کانفرنس کریں گی۔

پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116رنز سے شکست دیدی

متعلقہ خبریں