اہم خبر:ملک میں کروناکیسزکی شرح3.33تک جاپہنچی

News-Outlook_urdu-version

آٹھ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 24 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 493 ہوگئیں۔

سبراہ این سی او سی اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کیسز کےاضافےاور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا۔ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن مزید تیز کی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری درے پر قطر پہنچ گئے، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر مملکت دفاع اور قطری چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔ قطر کی سیاسی اور عسکری قیادت نے امن کے لیے پاکستان کي کوششيں شاندار قرار ديں جبکہ تمام شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر آج کشمیری دنیا بھر میں ’يوم مزاحمت‘ کے طور پر منارہے ہیں۔ برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

کراچی میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کا آغاز ہوگيا۔ مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز، سینیما، ریسٹورنٹس کےعملے کے سرٹیفکیٹ چیک کئےجانے لگے۔

اسلام آباد ہائيکورٹ نے آصف زرداری کی نيويارک اپارٹمنٹ کيس ميں 28جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدايت کردی۔ مستقل ضمانت کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ ليگی رہنما شہباز شريف اور حمزہ شہباز کے خلاف بھی آج لاہور کی احتساب عدالت ميں منی لانڈرنگ کيس کی سماعت ہوگی۔

مسلم لیگ نون آج آزاد کشمير ميں انتخابی مہم کا آغاز کرےگی، شہباز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کريں گے۔ اسی طرح 9جولائی کو نيلم، 10 کو شاہدرہ اور 14 جولائی کو پلندری ميں جلسہ ہوگا۔

صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی کا استعفی منظور کرلیا، ظہور آغا نئے گورنر ہوں گے۔

انسانيت کےلیے اپنی زندگی وقف کرنے والے سماجی کارکن عبدالستار ايدھی کو ہم سے بچھڑے 5 برس بيت گئے۔ دنيا کی سب سے بڑی رضاکارانہ سروس ہو يا يتيم خانے، مختلف شعبوں ميں ان کی خدمات ہميشہ ياد رہيں گی۔

انگلينڈ کی ٹيم يورو کپ فٹبال کے فائنل ميں پہنچ گئی، سيمی فائنل ميں ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دیدی۔ فتح پر لندن سميت برطانيہ کے مختلف شہروں ميں جشن منایا گیا۔ يوروکپ کا فائنل اٹلی اور انگلينڈ کے درميان پير کو کھيلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں