اہم خبر:کراچی میں بارش برسانےوالاسسٹم کمزورپڑچکا ہے

News-Outlook_urdu-version

سترہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

داسو بس حادثہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کےلیے چین کی اعلیٰ سطح کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔چین کی  ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

کراچي میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑچکا ہے اور آج سے شہر میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آجائےگی۔ شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے ديا اور ان پرجلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی ہے۔

ملک ميں کرونا کے مثبت کيسز کی شرح چھ فيصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔ کراچی ميں شرح 20 فيصد ہوگئی ہے۔

حج کيلئےعازمين کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی ادائيگی شروع ہوگی۔ پير کو وقوف عرفہ ادا کيا جائے گا۔ کرونا کی وجہ سے 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کريں گے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں