اہم خبر:کرونا کی مہلک وبا کےباعث مزید 20افراد انتقال کرگئے

News-Outlook_urdu-version

پیر 28جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملک میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی طور پر کرونا سے اموار 22ہزار 231 ہوگئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے مزارات، انڈوز جمز، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس آج سے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملک میں بجلی کا بحران پھر سَر اٹھانے لگا، ملک میں آبی ذخائر میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم کے 70 میں 13 پیداروای یونٹ بند ہوگئے جبکہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں کار پارک کرنے والا ملزم راولپنڈی سے پکڑا گيا، ملزم کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم پيٹر پال ڈيوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکے استعمال ہونے والی گاڑی اس نے ملزم کو دی تھی۔

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا، آئی ايس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے واٹر ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ فورسز نے علاقے ميں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپريشن شروع کرديا ہے۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے وزيراعظم عمران خان آج پی ايم ہاؤس ميں ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز ميں عشائيہ ديں گے۔ اس سے پہلے وزيراعظم ناران کاغان بھی جائيں گے۔جہاں وہ سياحت سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کريں گے۔

افغانستان کے صوبے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کو آج سے چار دن تک کےلیے بند کردیا گیا ہے جبکہ معمول کے مطابق ویزے بھی جاری نہیں ہونگے۔ افغان شہریوں کیلئے آن لائن ویزہ سروس جاری رہے گی فیصلہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں