اہم خبر:یورپی یونین کےوزرائے خارجہ کا اجلاس آج بلالیا گیا

EU

فوٹو: اے ایف پی

منگل 18مئی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج بلا لیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ وہ بھی انسانیت کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی۔ مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی مظالم پر جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی، فلسطين اور سوڈان جنرل اسلامی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کريں گے۔

پاکستان میں جمعے کو سرکاری طور پر فلسطین کے حق میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ وزیراعظم نے تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی ، ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ حمزہ شہباز کی صدارت میں پارٹی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ میں ہونے 25 ارب کے فراڈ کو بےنقاب کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اپنی ٹویٹ میں کہا رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہوں گا۔

چیئرمین نیب نے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا۔ نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ لاہور ہاٸیکورٹ کا شہبازشریف کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض، بیرون ملک روانگی کے حکم پر عمل کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

طوفان تاؤتے بھارتی ساحل سے ٹکرانے کے باعث طوفان اور بارشوں سے تباہی، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ  6افراد ہلاک ہوگئے۔ کيرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا بھی خطرے کی زد ميں آگئے، بڑے پيمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں