اہم خبریں:وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، فائزر ویکسین لگانے کی منظوری

News-Outlook_urdu-version

یکم جون کی اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم قائد اعظم ریزیڈنسی اورکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی جائیں گے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اس سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگوانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 جون تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈریپ نے پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں