اہم خبریں:پی ڈی ایم اجلاس آج ہوگا،فائزر ویکسین پاکستان پہنچ گئی

News-Outlook_urdu-version

ہفتہ 29 مئی کی اہم خبروں کا احوال۔

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں آج ہورہا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کچھ بھی کہتی رہے،عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔

ڈی جی نادرا کراچی جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر عہدے سے برخاست کردئیے گئے۔

گجرات کے قریب دریائے چناب میں  نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔

مظفرآباد میں ٹریفک حادثے میں 3 بچوں سمیت 8افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

وزارت قومی صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یونیسیف کے تعاون سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

متعلقہ خبریں