اہم خبر: این اے 249 کی سیٹ پر پی پی بازی لے گئی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کراچی میں مشکل ترین سمجھی جانے والی سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے جیت لی۔ یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ انشااللہ بلدیاتی انتخابات بھی جیتیں گے، ہم نے وہ سیٹ جیتی جو ہمارے لیئے ناممکن تھی۔

ن لیگ نے این اے 249 کے انتخاب کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ متنازعہ الیکشن تھے، سیٹ ہضم ہونے نہیں دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے بھی سیٹ جیتنے کا دعویٰ کردیا۔ کہا کہ ڈسٹرکٹ آفس کے باہر ڈرامہ چل رہا تھا۔

ٹی ایل پی سے پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج اہم اجلاس بلا لیا۔

عید کی شاپنگ میں تیزی پر این سی او سی نے چاند رات پر بازار بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پھر سخت فیصلے کریں گے۔

بھارت میں کرونا سے اموات نے ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک ہی روز میں مزید ساڑھے تین ہزار افراد انتقال کرگئے۔ روزانہ لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

نیو کراچی میں مین ہول میں بچہ ڈوب گیا، بچانے کیلئے جانے والا رکشہ ڈرائیور بھی لاپتا، کرین ڈرائیور بھی گر گیا۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری۔ شاہین آفریدی اور حسن علی کی 4-4 وکٹیں۔

نیویارک میں سابق میئر کے گھر پر چھاپہ ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ خبریں