اہم خبر: سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

CM Sindh

فوٹو: آن لائن

منگل 15جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

سندھ کا بجٹ آج سہ پہر 3بجے پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 13سو ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ والٹن ائیرپورٹ پراجیکٹ کا پنجاب حکومت اور سی اے اے کے درمیان ریونیو شئیرنگ سمیت اہم فیصلے ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہوگیا۔ اجلاس سہ پہر 3بجے کے بجائے شام 4بجےشروع ہوگا، شہبازشریف بجٹ پر خطاب جاری رکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر الہٰ دین شاپنگ سینٹر اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے لیے آپریشن آج سے شروع ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور کے ایم سی نے پوليس اور رينجرز کی نفری بھی بلا لی۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتیں بڑھانے کے لیے سمری وزارت پيٹروليم کو ارسال کر دی گئی۔ پیٹرول 4روپے 20پیسے مہنگا کرنے کی سفارش، حتمی اعلان آج ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ایکسپو سینٹر ميں بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا نوٹس، آئی جی اور وزارت داخلہ کو کارروائی کی ہدایت۔ ناصرشاہ کہتے ہيں کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا، موبائل سم سے محروم ہو جائے گا۔

نيٹو کا افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان۔ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ افغان سلامتی کے مشیر الزام تراشی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

سعودی حکومت نے خواتين کو محرم کے بغير حج اور عمرے کی اجازت دے دی۔ حج کا ارادہ رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

کراچی ميں 18 اور 19 جون کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق سندھ میں پری مون سون بارشيں 16جون سے شروع ہوں گی۔ سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور میں لگاتار دو دن بادل جم کر برسيں گے۔

نوازشریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نجی بلڈرز کے مالکان عبدالرؤف اور منظور کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پانی کی قلت پر کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیئرمین واپڈا طلب، کے فور منصوبے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب۔

 سپریم کورٹ رجسٹری ميں جیکب آباد تعلیمی اداروں کیلئے مختص زمینوں کی فروخت کے کیس کی سماعت۔ عدالت نے سی ای او کےالیکٹرک کو آج طلب کرلیا جبکہ مشیر اعجاز جکھرانی اور ایم پی اے اسلم ابڑو بدھ کو طلب۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ حملہ توہین عدالت کیس میں اخباری اشتہار کے باوجود عدم حاضری پر وکیل راجہ امجد ایڈوکیٹ کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا، کیس کی سماعت آج ہوگی۔

پی ایس ایل 6 میں آج لاہور قلندرزکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئی گی۔

متعلقہ خبریں