اہم خبر: شہبازشریف وفاقی بجٹ سےمتعلق پریس کانفرنس آج کرینگے

Shehbaz

فائل فوٹو

پیر 14جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج وفاقی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس بھی آج ہوگا۔

شہباز شریف آج ایل ڈی اے، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

فرزانہ راجا کیخلاف احتساب عدالت میں بی آئی ایس پی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ان کے وارنٹ جاری کرنے اور شناختی کارڈ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ کراچی میں بھی مون سون سیزن کے دوران بادل کھل کے برسیں گے، مون سون کا پہلا اسپیل 27 جون سے 30 جون تک متوقع ہے۔

وفاقی وزير منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزيراعلیٰ سندھ کی گلیوں اور محلوں کا دورہ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ بہت ناراض ہیں۔ صوبائی حکومت دہائیوں تک کچھ نہیں کرے گی تو وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔

کینیڈا میں دہشتگرد کے حملے ميں شہيد مسلم خاندان کی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کينيڈين وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی، آخری رسومات کو قومی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمير ميں 3نوجوانوں کو شہيد کر ديا، نماز جنازہ ميں ہزاروں افراد پہنچے جہاں آزادی اور پاکستان کے حق ميں نعرے لگائے گئے۔ پاکستان کی جانب سے کشميريوں کے قتل کی شديد مذمت۔

پی ایس ایل 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

يورو کپ فٹبال ميں نیدرلینڈز کا مقابلہ یوکرین، اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ چیک ری پبلک اور پولینڈ کا مقابلہ سلوویکیا سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں