اہم خبر: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 17جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزير اعظم عمران خان کی زير صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، بجٹ منظوری کے لیے حکمت عملی اور تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ملک ميں کرونا سے 46 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 21ہزار 874 ہو گئيں۔ ايک ہزار 119 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر خارجہ آج ترکی کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ شام محمود قريشی انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کریں گے۔ ایشیا میں علاقائی تعاون کے مذاکرے میں معیشت اور ترقی کے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

سپريم کورٹ کے حکم پر الہ دين پارک ميں قائم شاپنگ مال اور پويلين اينڈ کلب گرانے کے لیے آپريشن آج تيسرے روز بھی جاری رہے گا۔

تقریباً 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام پر ايف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24جون کو طلب کر ليا، تمام ريکارڈ ساتھ لے کر آنے کی ہدايت۔

ماہانہ 25ہزار تک آن لائن ٹرانسفر مفت ہوگی جبکہ رقم بڑھی تو صفر اعشاريہ دس فيصد کٹوتی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو چارجز وصول کرنے کی اجازت دے دی، آن لائن ٹرانزيکشن پر زيادہ سے زيادہ چارجز 200 روپے ہوں گے۔

مقبول ترين ٹٰی وی ميزبان طارق عزيز کی آج پہلی برسی ہے۔ پروگرام نيلام گھر سے شہرت کی بلنديوں کو چھونے والے طارق عزيز نے چار دہائيوں تک ٹيلی ويژن اسکرين پر راج کيا، ان کا منفرد انداز آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہے۔

پی ايس ايل 6 ميں کوئٹہ گليڈی ايٹرز کا سفر تمام ہوا۔ ملتان سلطانز نے 110 رنز سے کوئٹہ کو شکست دے دی۔ آج اسلام آباد يونائيٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں