اہم خبر: ملک میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

News-Outlook_urdu-version

ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا الرٹ جاری کر ديا گيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق 23 سے 25ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہباز شريف ہی اب ن ليگ کي کمان سنبھاليں گے۔ آج گوجرانوالہ اور منگل کو ملتان جائيں گے۔ بدھ کو ساہیوال ورکرزکنونشن اور اٹھائيس ستمبرکو فیصل آباد ميں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جنوبي پنجاب کا محاذ بھي شہبازشريف سنبھاليں گے

کراچی والوں کو بھی اب صاف ستھری ایئر کنڈیشن بسوں میں سفر کرنا نصیب ہوگا، چين سے گرين لائن منصوبے کی 40 ہائبريڈ بسيں پہنچ گئيں۔

نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد اب راولپنڈی اور لاہور میں نيشنل ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجے گا۔

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا، کمیٹی معاشی اشاریوں اور افراط زر کا جائزہ لیکر شرح سود کا تعین کرے گی۔

تازہ ترین

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم اجراء پالیسی مسترد کردی
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا
اہم خبر: ملک میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع
کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا الرٹ جاری