اہم خبر: ملک میں کروناکیسز کی شرح پھربڑھ گئی

News-Outlook_urdu-version

بدھ 23جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وفاقی کابیبہ کے منگل 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں موٹرویز اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔

ملک ميں کرونا کيسز کی شرح پھر دو فيصد سے بڑھ گئی، 24 گھنٹے ميں مزید 39 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات 22 ہزار 73 ہوگئيں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

وزيراعظم عمران خان نے بھارت کی ہندوتوا سوچ کو دنيا کے سامنے اجاگر کیا تو ايچ بی او نے انٹرويو سے بيان حذف کرديا، پاکستان نے چينل سے وضاحت طلب کرلی۔ وزيراعظم کے انٹرويو کو سنسر کرنا آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار ديا۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کا آج سے گندم کی پسائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 30 جون سے ملک گير ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ ايسوسی ايشن کے چيئرمين کا کہنا ہے 70 فیصد سیلز ٹیکس قبول نہيں۔

مالاکنڈ ميں مدرسے کے چھ طالب علم تين دن سے پُر اسرار طور پرلاپتہ، پوليس نے مقدمہ درج کرکےتفتيش شروع کردی۔ بچوں کی عمريں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ خبریں