اہم خبر: ملک میں کرونا مثبت کی شرح 2.93فیصد ہوگئی

Pakistan coronavirus

فوٹو: آن لائن

منگل 8جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے 53افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 2.93 پر آگئی۔

پیر 7جون کی صبح ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان حادثے کے نتیجے میں اب تک 62افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا پورے کراچی میں احتجاج کا اعلان۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس میں 21نکاتی ایجنڈے پر غور کریں گے۔

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بحريہ ٹاؤن ميں جلاو گھيراو اور توڑ پھوڑ کے الزام ميں گرفتار 120 مظاہرين کو دو روزہ جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کر ديا۔

متعلقہ خبریں