اہم خبر: وزیراعظم آج آزادکشمیر میں جلسے سے خطاب کرینگے

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 23جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزيراعظم عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی ميں جلسوں سے خطاب کريں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری آج مظفر آباد اور باغ کے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں جلسوں سے خطاب کريں گے۔

کرونا وائرس سے 24گھنٹوں ميں مزيد 11مريض انتقال کر گئے جبکہ مجموعی اموات 22ہزار939 ہوگئيں۔ این سی او سی کے مطابق 25ہزار215 ٹيسٹ کيے گئے جس میں سے ايک ہزار 425 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا کے مثبت کيسز کی شرح 6 اعشاريہ 6فيصد رہی۔

حيدرآباد ميں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلسنے والے چار افراد کراچی کے سول اسپتال ميں چل بسے۔ پندرہ روز بعد بجلی کی بحالی کے ليے لايا گيا ٹرانسفارمر تنصيب کے دوران پھٹ گيا تھا جس کے باعث گرم تيل نيچے کھڑے شہريوں پر گرا۔ حيسکو کی نا اہلی سے 18فراد زخمی ہوئے جبکہ 11کو تشويشناک حالت ميں کراچی منتقل کيا گيا۔

گلشن اقبال کراچی ميں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 16سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سینے میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہوئی، واقعہ پراسرار ہے لاش کا  پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

فيصل آباد ميں عيد کے دونوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر فیسکو بورڈ کی سفارش پر سی ای او فیسکو معطل ہوگئے جبکہ قائم مقام سی ای او فیسکو کو آج تعینات کر دیا جائے گا۔ وزیر توانائی کہتے ہيں معاملے کی انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔

خیبر پختوںخوا میں چار روز سے طوفانی بارشوں سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ چلاس ميں لينڈ سلائيڈنگ ہوئی جبکہ شاہراہ قراقرم کو نو ميں سے سات مقامات پر کھول ديا گيا، باقی سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپيل کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ محکمہ موسميات کے ڈائريکٹر ميٹ سردار سرفراز کہتے ہيں کہ 26جولائی کی دوپہر تک بارش کا امکان ہے۔

امريکی جوائنٹ چيفس آف اسٹاف نے 31اگست تک انخلا ہر حال ميں مکمل کرنے کا اعلان کیا جبکہ امريکی فضائيہ نے قندھار کے نواح ميں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ پينٹا گون کا کہنا تھا کہ فضائی بمباری افغان فوج کی مدد کے ليے کی گئی۔

کينيڈا کے وزيراعظم جسٹن ٹروڈو کہتے ہيں کہ اسلامو فوبيا کو ختم کرنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔ اجتماعی طور پر آواز اٹھائيں تو نفرت کو کہيں جگہ نہيں مل سکتی۔

ٹوکيو ميں اولمپکس آج سے شروع ہوگا جس میں 204 ممالک کے 11ہزار سے زائد ايتھليٹس ايکشن ميں نظر آئيں گے۔ صرف 10پاکستانی شريک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں