اہم خبر: وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

نو مئی کی اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی رات روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور پاکستان سمیت عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں 9 روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس دوران کاروبار کھولنے اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔

ملتان میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 کاروباری مراکز اور 11 بسیں سیل کردی گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی پر دوبارہ فاتح قرار پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں