اہم خبر: کرونا سے 24 گھنٹے میں مزید 23 افراد انتقال کرگئے

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تینوں کا تعلق کراچی سے تھا۔

این سی او سی نے برطانیہ، کینیڈا، یورپ، چین اور ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں 40 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے مارگٹ سے نامعلوم ملزمان نے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی۔

امریکی ریاست شکاگو میں گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ ڈيٹرائيٹ اور مشی گن میں شدید طوفانی بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی۔ دونوں ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں